(یواین آئی)خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ٹیکسیوں میں سینٹرل لاکنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ سکیورٹی کے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے کار ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
محترمہ گاندھی نے ٹویٹر پر لکھے پیغامات
میں یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک خط لکھا گیا ہے اور ٹیکسیوں میں خواتین مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرنےکےلئے تیار ہے۔